امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اِس معاملے پر محکمہ خارجہ کی طرف سے پہلے بھی بات کی گئی ہے ، اور یہ کہ امریکا کو اِن واقعات پر تشویش ہے۔
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے موصول ہونے والی خبروں میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے تبادلے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بدھ کو ایک سوال کے جواب میں، خاتون ترجمان نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہے ساتھ ہی جین ساکی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کی طرف آئیں۔ سوال میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے واقعات کے لیے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ ترجمان نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ –
تبصرے بند ہیں.