رواں مالی سال کے دوران قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری بڑھ گئی۔ ابتدائی تین ماہ کے دوران چھیاسٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔
کراچی: اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں سرمایہ کاروں نے تینتالیس ارب روپے کے بانڈز اور سرٹیفکیٹ خریدے تھے ۔ رواں سال جنوری سے ستمبر تک قومی بچت کی اسکیموں میں دو سو سترہ ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.