پیرس () روس کی ٹینس کوئن ماریا شراپووا اور کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ فرنچ اوپن ٹائٹل کی جانب قدم بڑھادیے، اپنی دلکش شخصیت کے سبب عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی دونوں پلیئرز نے لاسٹ فور مرحلے میں قدم رکھ دئے۔ دونوں نےکوارٹر فائنلز میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسپینش حریفوں کو مشق ستم بنایا اور سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ ماریا شراپووا نے اسپین کی گاربائن موگوریوزا سے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور میچ 1-6, 7-5, 6-1.سے اپنے نام کیا ۔ جبکہ کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے بھی اسپین کی کارلا سوریز کا ہراکر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ انھوں نے میچ میں 7-6, 2-6, 7-5 سے کامیابی حاصل کی
تبصرے بند ہیں.