
کراچی: عالمی منڈی میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں 1 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1245 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گی اور سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 47600 اور دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے کمی سے 40800 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.