سنیل گواسکر بھارت سے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا
کولکتہ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکرکو بھارت کیلیے خطرے کی بو آنے لگی، انھوں نے اپنے پلیئرز کو خبردار کیا کہ مہمان ٹیم ایڈن گارڈنز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکی یہ چیزمیزبان کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
گواسکر نے کہا کہ گرین شرٹس نے کولکتہ میں پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرایا پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی معرکے میں بنگلہ دیش کو مات دی، اس سے صاف ظاہر ہے کہ پلیئرز کنڈیشنز سے واقف ہو چکے اور اتوار کو انھیں اس کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔
سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکا۔ یہ بات بھی پلیئرز کیلیے تحریک کا باعث بنے گی، انھیں خود کو میزبان ٹیم کے سامنے منوانا ہوگا، آفریدی اور پوری ٹیم فتح کیلیے بھوکی دکھائی دیتی ہے، انھوں نے بھارتی بیٹسمینوں کا خاص طور پر عامر سے بچنے کا مشورہ دیا۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.