کراچی …….سندھ صوبے میں صرف دو شوگر ملوں نے گنےکی کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ 20 ملوں میں زیادہ تر بوائلر بھی گرم کرلیے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک صرف دو شوگر ملوں مٹیاری اور سانگھڑ نے چینی بنانا شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شوگر ملیں حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے من کے حساب سے آبادگاروں سے خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں 30 شوگر ملیں ہیں جس میں سے 10 خراب ہیں جبکہ 20 شوگر ملوں میں سے زیادہ تر نے بھی اپنے بوائلر گرم کرلیے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن اپنے عروج پر آجائیگا۔ ادھر آبادگاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں تمام شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع کرنے کے انتظار میں ہیں تاکہ گنے کی کٹائی شروع کی جاسکے اور خالی ہونے والی زمین پر گندم کی بوائی ہوسکے۔
تبصرے بند ہیں.