Latest National, International, Sports & Business News

سنتھ جے سوریا پر یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کا الزام

سری لنکا کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر سنتھ جے سوریا پر یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کا الزام عائد ہوگیا۔

کولمبو: (آن لائن) اپوزیشن جماعت کے رہنما جیانتھا ویموکھتی پیرمونا نے جے سوریا پر الزام عائد کیا ہے جب یونیورسٹی کے طالب علم ایک نمائش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو جے سوریا نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیف سلیکٹر جے سوریا نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کا ممبر پارلیمنٹ ہوں، مقامی افراد کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے طلبا کے رویے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوا مگر اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھا جب یہ مبینہ واقعہ پیش آیا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.