نئی دہلی: سابق کپتان انضمام الحق نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کو ساتھی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ 2010 میں انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انگلینڈ میں جیل کی سزا ہوئی تھی، عامر سزا پوری کرنے کے بعد ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں جب کہ دیگر دونوں پلیئرز بدستور باہر ہیں۔ ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ ایک شخص ایک بار اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے، میرے خیال میں دوسرے کھلاڑیوں کو بھی واپسی کا موقع ملنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.