Latest National, International, Sports & Business News

سری لنکا کو پاکستان مدعو کرنے کیلئے پی سی بی سرگ

سری لنکن بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی 29 مئی کو پاکستان آکر سکیورٹی سمیت دیگر امور پر پی سی بی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے

لاہور () زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورے کے لیے پاکستان نے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی 29 مئی کو پاکستان پہنچیں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی خصوصی دعوت پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی 29 مئی کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جو 31 مئی کو پاک زمبابوے آخری ون ڈے میچ دیکھیں گے ۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی ٹیم کے دورے کے متعلق بورڈ کے عبوری سربراہ سے بات چیت کی جائے گی اور سیکورٹی انتظامات سمیت تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ ابتدائی طور پر دورہ سری لنکا کو مختصر رکھنے اور صدارتی طرز کی سیکورٹی دینے کی تجاویز پر بات چیت بھی کی جائے گی ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.