Latest National, International, Sports & Business News

سرفراز احمد شادی کے دو روز بعد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد اپنی شادی کے صرف دو ہی روز بعد زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے لاہور پہنچ گئے۔ انکی پرواز چھے گھنٹے لیٹ ہو گئی۔

لاہور:  سرفراز احمد پرواز میں تاخیر کے باعث صبح نو بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے کراچی سے روانہ ہوئے۔ نائب کپتان کی دلہن ان کے ہمراہ لاہور نہیں پہنچیں۔ سرفراز احمد زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد پچیس مئی کو واپس کراچی جائیں گے جہاں ان کی دعوت ولیمہ ہو گی۔ چھبیس مئی کو ایک روزہ میچوں کے لئے وہ دوبارہ لاہور پہنچیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.