سابق کپتان وسیم اکرم اڑتالیس سال کے ہو گئے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی آج سالگرہ ہے، قوم اور مداحوں کی کی جانب سے نیک تمنائیں
لاہور: () تین جون انیس سو چھیاسٹھ کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے بطور فاسٹ بولر ایک سو چار ٹیسٹ میچوں میں چار سو چودہ وکٹیں گرائیں۔ طویل دورانیے میں ایک سو دس رنز کے عوض گیارہ وکٹیں کسی بھی میچ میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وسیم اکرم نے تین سو چھپن ایک روزہ میچوں میں اپنی طوفانی بولنگ کے جوہر دکھائے اور 502 شکار بنائے۔ لیجنڈ وقار یونس کے ساتھ ان کی جوڑی "ٹو ڈبلیوز” کے نام سے خطرے کا نشان تھی۔ انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں وسیم اکرم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے تینتیس رنز اور تین وکٹیں گرا کر تاریخ رقم کی۔ پچیس مارچ انیس سو بانوے کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے اس فائنل میں وسیم اکرم مین آف دی میچ قرار پائے۔ کرکٹ کو خیر باد کہہ کر سابق کپتان کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.