رواں مالی سال پاکستان میں تیل کی پیداواربڑھ گئی
پاکستان میں تیل کی پیداواربڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے دوران پیداوار پچاسی ہزار بیرل یومیہ کی سطح عبور کر گئی۔
اسلام آباد: () رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملکی تیل کی پیداوار میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران تین فیصد کی کمی ہوئی۔ گیس کی پیداوار چار ارب نو لاکھ کیوبک فٹ یومیہ پر آ گئی ہے۔ مجموعی طور پر تیل و گیس کے شعبے کی پیداوار میں ڈیڑھ فیصد کمی ہوئی۔