Latest National, International, Sports & Business News

روئی کی قیمتیں 100روپے بڑھ کر5500 روپے من تک پہنچ گئیں

کراچی:  پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کوقدرتی گیس کی فراہمی اور پیداواری سرگرمیاں بڑھنے کے باعث کاٹن مارکیٹس میں روئی اورسوتی دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ روزروئی کی قیمتیں 100روپے کے اضافے سے 5 ہزار500فی من تک پہنچ گئیں۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے کہاکہ پنجاب بھرکی ٹیکسٹائل ملزکوگیس کی سستے داموں بلاتعطل فراہمی کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کی خریداری میں اضافے اورامریکا، چین و بھارت میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں قیمتیں بلند ہوئیں، قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے جبکہ سوتی دھاگے کی قیمتوںمیں بھی 5 سے7فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے اضلاع ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، خانیوال، بہاولنگر جبکہ سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں کپاس کی محدودبیجائی شروع ہوگئی ہے، توقع ہے کہ چندروزکے دوران درجہ حرارت بہترہونے کی صورت میںکپاس کی بوائی میں مزید اضافہ سامنے آئے گا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.