Latest National, International, Sports & Business News

دفتری فرنیچرکی درآمدپرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید10تا15فیصد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  دفتری استعمال کے دھاتی و لکڑی کے بنے فرنیچر، فلو اسٹینڈنگ لیمپ، پلاسٹک کے فرنیچر سمیت دیگر  اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں  مزید دس سے پندرہ فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر 236(I)/2016 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 24جون 2014کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 568(I)/2014 میں ترامیم کردی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی  میں اضافہ کیا گیا اس کا اطلاق 30 جون 2016 تک رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.