Latest National, International, Sports & Business News

حکومت نے صنعتی شعبے کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیدیا –

حکومت نے صنعتی شعبے کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دے دیا۔ اتوار تک صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار میں بہتری کے بعد ملک بھر میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنی دے دیا گیا۔ صنعتوں کو اتوار تک بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ اتوار کو بجلی کی پیداوار کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کے لئے بجلی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے ۔ واضح رہے کہ بجلی کی قلت کے باعث صنعتی شعبے کے لئے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی۔ – f

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.