Latest National, International, Sports & Business News

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اوراجلاس کرے گی

اسلام آباد()حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس اب کل ہو گا۔ذرائع کے مطابق تعطل کے بعد دونوں کمیٹیوں میں رابطہ ہوا اور اب مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

حکومتی کمیٹی کے ارکان کل ہی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے ملاقات کریں گے جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکومتی کمیٹی آرمی چیف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد ان سے بھی ملاقات کرے گی۔واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات چار فروری کو ہونا تھی جو کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے وضاحتیں طلب کیے جانے کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی،طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کے اس اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اہم معاملے میں دلچسپی لینے کی اپیل کی تھی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.