کراچی: خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں کریکشن، نئی آٹوپالیسی پر ملاجلا ردعمل جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے۔
جس سے46.42 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے23 ارب91 کروڑ63 لاکھ33 ہزار180 روپے ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس57.53 پوائنٹس کی کمی سے 33022.87 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس66.08 پوائنٹس کی کمی سے19308.14 ، کے ایم آئی30 انڈیکس55.29 پوائنٹس کی کمی سے57591.23 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 75.77 پوائنٹس کی کمی سے15515.96 ہوگیا۔
تبصرے بند ہیں.