Latest National, International, Sports & Business News

حصص مارکیٹ میں منافع کے لیے فروخت سے تیزی محدود

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوبڑھتی ہوئے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس میں نمایاں کردار غیرملکیوں کی جانب سے3 ملین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری کا رہا جس سے 39 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں14 ارب41کروڑ38 لاکھ6 ہزار740 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ گزشتہ9 کاروباری سیشنز میں مجموعی طور پر60 فیصد کی تیزی کے بعد منگل کو بعض شعبوں کی جانب سے منافع کے لیے فروخت کا رجحان دیکھا گیا، پورے کاروباری دورانیے میں مارکیٹ اتارچڑھاؤ کا شکار رہی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.