Latest National, International, Sports & Business News

بھارت آتے ہی پاکستانی کرکٹرز پر بالی وڈ کا رنگ چڑھ گیا

کولکتہ:  بھارت پہنچتے ہی پاکستانی کرکٹرز پر بالی وڈ کا رنگ چڑھ گیا، سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عرفان، محمد نواز اور عبوری بولنگ کوچ اظہر محمود ایک ٹی وی پروگرام میں فلموں کے ڈائیلاگ ادا کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق میدان سے باہر کی سرگرمیوں کا خصوصی شوق رکھنے والے پاکستانی کرکٹرز نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھارت رخصتی کے بعد سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کیلیے تصاویر ارسال کرنے میں میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا،اب ایک بھارتی ٹی وی چینل پر کئی پلیئرز بالی وڈ کی مشہور فلموں کے ڈائیلاگ  ادا کرتے بھی نظر آئے، نائب کپتان سرفراز احمد نے تو ’’دیوداس‘‘ میں شاہ رخ کا زبان زد عام مکالمہ  بخوبی دہراتے ہوئے پروگرام کے میزبان کو حیران کردیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے ڈائیلاگ ادا کیا ’’باؤ جی نے کہا کہ گاؤں چھوڑ دو، سب نے کہا کہ پارو کو چھوڑ دو،پارو نے کہا کہ شراب پینا چھوڑ دو۔‘‘انھوں نے لائنزکی اچھی ادائیگی سے ثابت کیا کہ ان میں ایک اچھا اداکار بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.