نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں جتنی بھی بڑی عمر کے کرکٹرز ہو، پرفارمنس دکھائیں گے تو ٹیم کا حصہ ہونگے۔
لاہور: ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سمر کیمپ کا سنٹرل کنٹریکٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پلئیر 40 سال کا ہے اور اس کی پرفارمنس اچھی ہے تو وہ ضرور ٹیم کا حصہ رہے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے ہر کھلاڑی کو فٹنس کیلے چار ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ ہارون رشید اور محمد اکرم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سمر کیمپ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی انڈر 19 کے بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں لانے کی کوشش بھی ہو گی۔ –
تبصرے بند ہیں.