Latest National, International, Sports & Business News

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ، چیئرمین پی سی بی نے مالی معاونت کا وعدہ کر لی

ملک میں ویمن بلائنڈ کرکٹ کے آغاز کے ساتھ مختلف شہروں میں گرائونڈز بھی بنائے جائیں گے:شہریار خان

لاہور) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے جانے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بلائنڈ کرکٹرز کے انفراسٹرکچر اور مالی معاونت کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ لاہور میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی شہریار خان تھے ۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل دو بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے جب کہ بہت جلد ویمن کی بلائنڈ کرکٹ بھی شروع کی جائے گی ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلائنڈ کرکٹرز کے ملک کے مختلف شہروں میں گرائونڈز بنائے جائیں گے ۔ بلائنڈ کرکٹرز کے لئے دنیا بھر میں ابھی تک کسی بھی ملک میں ایک بھی میدان نہیں ہے ۔ اب تک کے تین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک جنوبی افریقہ اور دو پاکستان کے نام ہیں اور میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ ٹیم چوبیس نومبر کو جنوبی افریقہ کو روانہ ہوگی ۔ –

تبصرے بند ہیں.