Latest National, International, Sports & Business News

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا

لاہور:  ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا، پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف میچز میں بغیر لڑے ہی بازی ہارنے کے نتیجے میں فائنل تک رسائی سے محروم رہی، ناقص کارکردگی پر اٹھنے والے طوفان کو روکنے کیلیے پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کی زیرسربراہی ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، اس کے دیگر ارکان میں بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر اقبال قاسم، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اسٹار بیٹسمین یونس خان شامل ہیں، کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعے کو لاہور میں صبح 11بجے شروع ہوگا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.