ایشیا کپ میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
میرپور: ایشیا کپ میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جب کہ 6 مارچ کو ایونٹ کا فائنل بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔
بنگلادیش کے شہر میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ٹکرائیں گی جب کہ دونوں ٹیمیں ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ سری لنکا نے 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس حاصل کئے اور پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جب کہ گرین شرٹس نے بھی 3 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تاہم کم ایوریج کے باعث 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اورآج کامیاب ہونے والی ٹیم تیسری پوزیشن پرقبضہ جمائے گی جب کہ مینجمنٹ کی جانب سے آج کے میچ میں کپتان شاہد آفریدی کو آرام دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.