Latest National, International, Sports & Business News

ایران کے ساتھ پاکستانی تجارت میں بڑے پیمانے پرٹیکس چوری

کراچی: پاک ایران تجارت کی مالیت کے سرکاری اعدادوشمار میں غیرمعمولی فرق پایا جاتا ہے۔ ایرانی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2014 کے دوران ایران سے پاکستان کو 83کروڑ 70لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں تاہم پاکستانی سرکاری ڈیٹا اسی مدت میں ایران سے 18کروڑ 50لاکھ ڈالر کی درآمدات کو ظاہر کرتا ہے۔

تجارتی مالیت میں نمایاں فرق ظاہر کرتا ہے کہ پاک ایران سرحد اور کسٹم کی سطح پر کڑے اقدامات کی ضرورت ہے بالخصوص پاکستان میں زمینی راستے سے تجارت کے نظام کو اصلاحات اور کرپشن سے پاک کیے بغیر دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت بڑھانے کے امکانات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی ایران سے متعلق تجارتی رپورٹ 2016 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تجارتی مالیت کے لحاظ سے دونوں ملکوں کے سرکاری اعدادوشمار میں ہمیشہ سے نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.