اکتیسواں گورنرز گولف ٹورنامنٹ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے
تین روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ایک سو اٹھانوے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے
لاہور ) لاہور جمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ گالف ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں ایک سو اٹھانوے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے ۔ ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹگریز مینز’ لیڈیز’ سنیئرز اور ویٹرنز کا مقابلہ ہوگا ۔ گورنرز گالف کپ انیس سو چوراسی سے ہر سال منعقد کرایا جا رہا ہے اور اس سال قاسم خان اپنے ٹائٹل کا دفاع کر یں گے ۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.