موہالی: پاکستانی ٹوئنٹی 20 کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دے دیا، انھوں نے کہاکہ شائقین نے ہر اچھے برے وقت میں مجھے سپورٹ کیا، جب میں نے بورڈ یا کسی اور کے ساتھ مخالفت مول لی تب بھی وہ میرے ساتھ کھڑے رہے، میں کبھی مصباح الحق جیسا نہیں بن سکتا، بس اتنا چاہتا ہوں کہ فیلڈ میں اتریں تو پوری ٹیم اپنی جان لڑا دے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کیا۔
تبصرے بند ہیں.