Latest National, International, Sports & Business News

انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کیساتھ شعیب ملک کی سنچری

دو سال کے بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے بلے باز شعیب ملک نے سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

لاہور: () پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستانی بلے باز بھی اپنا عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ دو سال کے طویل عرصہ کے بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے بلے باز شعیب ملک نے سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے اپنے بیٹ سے ہوم گراؤنڈ میں خوب جوہر دکھائے شعیب ملک سنچری اسکور کی ۔ شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 70 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے وہ ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے شعیب ملک نے آخری بار 25 ستمبر 2009 کو سنچری اسکور کی تھی۔ شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ٹوٹل جب تین سو اکسٹھ تک پہنچا تو ایک اور کارنامہ ہوا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.