Latest National, International, Sports & Business News

انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹ بال ورلڈ کپ کل سے شروع ہوگا

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 600 سے زائد فنکار اور بازی گر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت 12 ممالک اور ریاستوں کے سربراہان موجود ہونگے۔

ساﺅ پولو: (آن لائن) 20ویں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ء کا آغاز کل سے برازیل کے شہر ساﺅ پولو سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کا آغاز برازیلی تہذیب اور میلوں ٹھیلوں کا رنگ لئے تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ کو دیکھنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت 12 ممالک اور ریاستوں کے سربراہان سٹیڈیم میں موجود ہونگے۔ اس شاندار تقریب کو یادگار بنانے کیلئے سینکڑوں فنکار کی دن رات تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب برازیل کے خزانوں، کلچر اور متنوع طرز زندگی کا عکس لئے ہوئے ہوگی۔ حاضرین اور دنیا بھر میں ٹی وی سیٹس کے سامنے بیٹھے اربوں ناظرین کو ملک کا خوبصورت چہرہ دکھائیں گے۔ میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ میزبان برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان ساﺅ پالو میں کھیلا جائیگا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برطانوی پولیس کی ٹیم برازیل میں موجود ہے۔ برازیل میں برطانوی پولیس آفیسرز ٹورنامنٹ کے دوران سٹیڈیمز میں تعینات کئے جائینگے تا کہ کھلاڑیوں اور فٹبال شائقین کی سیکیورٹی کو ممکن بنایا جا سکے۔ توقع کی جارہی ہے کہ میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین برازیل کا رخ کرینگے۔ سپین کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کرینگی جنہیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں گروپ بی میں عالمی چیمپئن سپین کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان برازیل، کیمرون، میکسیکو اور کروشیا ، گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سپین، آسٹریلیا، چلی اور ہالینڈ، گروپ سی میں کولمبیا، آئیوری کوسٹ، یونان اور جاپان، گروپ ڈی میں یورا گوئے، انگلینڈ، اٹلی اور کوسٹاریکا، گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، فرانس، ہنڈوراس، ایکواڈور، گروپ ایف میں ارجنٹائن، نائیجیریا، بوسنیا ہرزگووینیا اور ایران، گروپ جی میں جرمنی، گھانا، پرتگال اور امریکا ،گروپ ایچ میں بیلجیئم، الجیریا، جنوبی کوریا اور روس شامل ہیں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.