نئی دلی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ورلڈ ٹوئنٹی میں پاک بھارت کے اہم میچ سے قبل پاکستان کی جانب سے شفقت امانت علی خان اور بھارت سے امیتابھ بچن نے اپنے ملکوں کے قومی ترانے پڑھے جب کہ پاکستانی گلوکار قومی ترانے پڑھنے کے دوران غلطی سے کئی الفاظ کو روانی سے نہ پڑھ سکے جس کے بعد ان کے خلاف عوامی سطح پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا تاہم اب بھارت کا قومی ترانہ بھی غلط پڑھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.