Latest National, International, Sports & Business News

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اِس معاملے پر محکمہ خارجہ کی طرف سے پہلے بھی بات کی گئی ہے ، اور یہ کہ امریکا کو اِن واقعات پر تشویش ہے۔ واشنگٹن (دنیا نیوز+نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے موصول ہونے والی خبروں میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے تبادلے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بدھ کو ایک سوال کے جواب میں، خاتون ترجمان نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہے ساتھ ہی جین ساکی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کی طرف آئیں۔ سوال میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے واقعات کے لیے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ ترجمان نے اِس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

وکٹیں گرانے کے گرو سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن نے بولرز کو خبردار کرتے ہوئے اپنے بولنگ ایکشن درست کرنے کا کہہ دیا۔

کولمبو: () غیر قانونی بولنگ ایکشن اور اس پر آئی سی سی کی پابندی کے فیصلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ مرلی دھرن نے بولرز کو اپنے ایکشن درست کرنے کا کہہ دیا۔ کہتے ہیں کہ آف سپنرز سمیت تمام بولرز کو بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی قوانین کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اپنے کیرئر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کا شکار رہنے والے ریکارڈ ہولڈر بولر مرلی دھرن نے اپنے ہم وطن سنانائیکے سمیت سعید اجمل، کین ولیم سن اور سہاگ غازی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی لائیں اور اسے قانونی بنائیں تاکہ کرکٹ کا حسن مزید نکھر آئے۔ –

تبصرے بند ہیں.