Latest National, International, Sports & Business News

امریکی اور اتحادی طیاروں کی بمباری، داعش کے 3 ٹھکانے تباہ

شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی ممالک نے بمباری کرکے داعش کے تین اہم ٹھکانے تباہ کر دئیے۔

واشنگٹن:  امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکا اور اتحادی ممالک جمعہ سے لے کر اب تک چار روز میں داعش کے خلاف چوبیس فضائی حملے کر چکے ہیں۔ بمبار طیاروں نے شام میں 9 جبکہ عراق میں 15 بار داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جیٹ طیاروں نے عراق اور شام کے شہر موصل، اسد، بغداد، رمادی اور تل افر میں بمباری کرکے داعش کے تین اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ داعش جنگجوؤں کی متعدد چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.