اسٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس بینکوں کے ضوابط میں ترامیم کر د
ترامیم میں بینکوں کے انتظامی ڈھانچے ، اینٹی منی لانڈرنگ اور صارف حقوق کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
کراچی: () مرکزی بینک کے مطابق ترمیم شدہ ضوابط میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کردار و فرائض کو مزید واضع کیا گیا ہے جبکہ بورڈ میں دو خود مختار ڈائریکٹروں کی تقرری کو لازمی جبکہ مائیکرو فنانس بینکوں کے اہم ایگزیکٹیوز کی تقرری میں فٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط میں بنیادی مالی خواندگی کے پروگرامز، قرض وصولی کے منصفانہ طریقوں اور شکایت کے ازلے کے طریقہ کار کے لئے صارف تحفظ پالیسوں کو بہتر بنانے کے طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے ضوابط میں صارف کی شناخت اور توثیق کی شرائط اور نقد و مشکوک لین دین کی رپورٹنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.