Latest National, International, Sports & Business News

اسٹیٹ بنک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود میں ایک فیصد کمی

اسٹیٹ بنک نے شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شرح سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوٕئے آٹھ سے سات فیصد کر دی گئی ہے اطلاق 25 مئی سے ہو گا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق شرح سود میں کمی سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔ ۔

اسلام آباد: () گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر محمد اشرف وتھرا نے اسلام آباد میں مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس کے بعد پہلی بار اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ پالیسی کے مطابق مرکزی بنک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے آٹھ سے سات فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ گزشتہ 42 سال میں کم ترین شرح سود ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک ریاض الدین نے کہا کہ بنک نے فلور ریٹ اور سیلینگ میں بھی اعشاریہ 5 فیصد کی کمی کرتے ہوئے ڈھائی سے 2 فیصد کر دی اور اب یہ پانچ اور سات فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ اسٹیٹ بنک 6.5 فیصد کی شرح سود کو ہدف بنائے گا۔ اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے اقتصادی شرح نمو میں بہتری ہو گی جبکہ نجی شعبے کیلئے زیادہ قرضے میسر ہوں گے جس سے صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ /

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.