اسٹیل مل کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی آدھی رہ گئی
حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیل مل کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی آدھی رہ گئی ہے
اسلام آباد: ) وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اسٹیل کی پیداوار اس کی استعداد کا صرف سات فیصد رہ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پیداوار اس کی استعداد کے تیرہ فیصد پر موجود تھی۔ پچھلی حکومت کے دور اقتدار کے آغاز پر اسٹیل مل کی پیداوار اس کی استعداد کا بیاسی فیصد تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اگلے سال دسمبر تک اسٹیل ملز کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کر دئیے جائیں گے۔