Latest National, International, Sports & Business News

اسٹاک مارکیٹ ‘الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات ،زبردست مندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتار چڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29700اور 29600پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 67 ارب 92کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.35فیصدزائد جبکہ70.80 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنک اور توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں وہا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29938پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع سرمایہ کاروں پر بجلی بن کر گری اورکے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 900پوائنٹس کمی سے 29001پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 284.87پوائنٹس کمی سے 29504.98 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے98 کمپنیوں حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 274 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوںکے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں67ارب 92 کروڑ87 لاکھ 81 ہزار408 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر کر69کھرب72ارب 90کروڑ94لاکھ 77ہزار 489 روپے ہوگئی۔منگل کو کاروباری سرگرمیاں 31 کروڑ 99لاکھ 76ہزار570شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں4کروڑ96لاکھ34 ہزار 70 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.00روپے اضافے سے924.00 روپے، فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت40.01روپے اضافے سے840.23روپے پر بند ہوئی۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.