Latest National, International, Sports & Business News

استعمال شدہ کاروں کی درآمد 8 ماہ میں 35 فیصد بڑھ گئی

کراچی: پاکستان میں استعمال شدہ درآمدی کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال14کے دوران ملک میں استعمال شدہ کاروں کی درآمد22ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال15کے دوران اس میں10ہزار آئٹمز کا اضافہ دیکھا گیا۔

کسٹم اپریزمنٹ ساؤتھ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مال سال14-15کے دوران درآمدی کاروں کی مالیت کی مد میں19.4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ پہلے آٹھ ماہ کے دوران 53.93ارب روپے مالیت کی کاریں درآمد کی گئیں اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 21.126ارب روپے ادا کیے گئے۔ اس دوران ملک میں فروخت ہونیوالی مجموعی کاروں میں درآمدی کاروں کا شیئر15فیصد رہا۔ رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران استعمال شدہ کارو ںکی درآمد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں35فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی مالیت218ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.