فیفا کا فٹ بال ورلڈکپ کا میلہ کل سے برازیل میں شروع ہو گا ،جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا اونٹ "شاہین”اپنی پیش گوئیوں کے ذریعے نمائندگی کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔
برازیلیہ()فٹ بال کے عالمی ایونٹ میں جو کل سے شروع ہو رہا ہے،اس سپر میگا ایونٹ میں کون سی ٹیمیں فاتح ہوں گی، تماشائیوں کو میچوں سے پہلے ہی جاننے کی پڑ گئی۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے نایاب اونٹ "شاہین” پیشین گوئیاں کرے گا۔صحرائی ممالک میں فٹ بال جتنے شوق سے کھیلا جاتا ہے ورلڈکپ میں اتنے ملکوں کی نمائندگی نہیں۔مگردبئی نے اس فٹ بال میلے میں "شاہین” کے ذریعے شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ شاہین نامی یہ اونٹ اپنی آنکھوں کے جھپکنے اور بھنوو ¿ں کے مخصوص ایکشن سے فاتح ٹیم کا پتا دے گا۔میچ سے پہلے میچ کے نتیجے کی خبر دینے کی بات کوئی نئی نہیں ۔پچھلے عالمی کپ میں اس حوالے سے پال دی آکٹوپس نے خوب شہرت کمائی تھی۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہاتھی، گھوڑوں کے علاوہ طوطوں نے بھی فٹ بال شائقین کے زبردست دل جیتے۔ –
تبصرے بند ہیں.