Latest National, International, Sports & Business News

آرمی چیف سرکاری دورہ پرچین روانہ ہو گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورہ پرچین روانہ ہو گئے۔ آرمی چیف چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد: بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چینی حکام کی دعوت پر چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر سینئر فوجی حکام نے آرمی چیف کو الوداع کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف چین میں قیام کے دوران چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات خصوصا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.