اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 5 سالہ فلسطینی بچے کی گرفتاری پر احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 5 سالہ فلسطینی بچے کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم ’بتسلیم‘ نے کم سن فلسطینی بچے ودیع مسود کی ’گرفتاری‘کا ثبوت وڈیو ٹیپ پر محفوظ کر لیا تھا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک بچے کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک گلی میں اپنے چاروں طرف مسلح فوجیوں کو دیکھ کر اونچی آواز میں رو رہا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے اسے گرفتار کر کے فوجی گاڑی میں بٹھا لیا اور کچھ دیربعد بچے کو اسی گاڑی میں اس کے گھر لے گئے جہاں سے بچے کے والد کو بھی گرفتار کر لیا اور اپنے فوجی کیمپ پر لے آئے جہاں اسرائیلی فوجی 5 سالہ بچے اوراس کے والد سے تفتیش کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.