سابق سرب لیڈر رادوان کرادچ کے خلاف قتل عام کے الزامات بحال

ہیگ: ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کے یوگوسلاویہ سے متعلق جنگی جرائم کے ٹریبونل نے سابق سرب لیڈر رادوان کرادچ کے خلاف قتل عام کے تمام الزامات بحال کردیے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رادوان کرادچ کو 1992ء میں بوسنیا جنگ کے آغاز پر7 مقامات پر غیرسرب باشندوں کو قتل کرنے اوران کے ساتھ نارواسلوک کرنے سمیت 11الزامات کا سامنا ہے جن میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کا الزام بھی شامل ہے

تبصرے بند ہیں.