عراق میں قتل و غارت جاری، فائرنگ سے 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بغداد: عراق کے مغربی صوبہ انبار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 14سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ مغربی صوبے انبار کے قصبہ بروانہ کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح افراد نے ایک چیک پوائنٹ پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات 3 اہلکاروں سمیت 14اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہےبروانہ کے میئر عبدالمحسن نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے ایسے وقت میں حملہ کیا جب سیکیورٹی اہلکار افطاری کیلیے اکٹھے بیٹھے تھے۔ جمعے کو دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد 2 دن میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ شدت پسندوں نے زیادہ تر حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور اہل تشیع افراد کو نشانہ بنایا،ای محتاظ سروے کے مطابق رواں سال میں ہلاک شدگان کی تعداد 2500سے تجاوز کرگئی۔

تبصرے بند ہیں.