یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں نے انتہا پسندوں کے حملے پسپا کردیے

غزہ: مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں پر یہودیوں نے حملہ کیا جس کے جواب میں نمازیوں نے انتہا پسند یہودیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ قبلہ اول کے السلسلہ دروازے پر بڑی تعداد میں یہودی جمع ہو ئے اوریہاں پر رقص و سرور کی محفل منعقد کی، یہودی اشتعال انگیز کارروائی کو موقع پر موجود اسرائیلی پولیس خاموشی تماشائی بنی دیکھتی رہی۔ ادھر القدس میں اوقاف اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل شیخ عزام الخطیب نے وزیر اوقاف کو اپنے پیغام میں مسجد اقصیٰ کیخلاف اسرائیلی پولیس کی جارحیتوں سے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ سے لیس اسرائیلی پولیس اہلکار صبح سے ہی مسجد میں موجود تھے اور ان کی نگرانی میں 134انتہا پسند یہودی مسجد میں داخل ہوئے اور مسجد میں دندناتے رہے جو انتہائی خطرناک ہے۔اسرائیلی پولیس کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، ماہ صیام کے پہلے دوروز کے دوران انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی پولیس اور اس کے اعلی عہدیدار سے رابطہ کرکے رمضان المبارک کے مہینے میں یہودیوں کو اس طرح مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر تنبیہ کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.