بھارتی ریاست بہار میں کشتی الٹ گئی، 9 بچوں سمیت 10 ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں دریا میں کشتی الٹ گئی حادثے سے 9کمسن بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بہار کے شہر مادھے پورہ میں پیش آیا جہاں دریائے کومس کے ایک معاون دریا میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔حادثے کے وقت بد قسمت کشتی پر 11 افراد سوارتھے جن میں سے صرف ایک بچی کو زندہ بچایا جاسکا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر یں 8سے 12سال تھیں۔

تبصرے بند ہیں.