پنجاب کپاس کی کاشت 96، سندھ 88 فیصد ہدف حاصل کرسکا

اسلام آباد: کپاس کی پیداوار میں خود کفالت کیلیے حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب نے کپاس کی کاشت کیلیے مختص 96 فیصد اور سندھ نے 88 فیصد رقبے پر فصل کاشت کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ کپاس کی تجزیاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ نے سال 2013-14 کیلیے باالترتیب 96 اور 88 فیصد رقبے پر کپاس کی فصل کی کاشت کا ہدف حاصل کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب نے 60 لاکھ ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف بنایا تھا تاہم وہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ رقبے پر فصل کاشت کرنے مین کامیاب ہوا جوکہ مقررہ ہدف کا 96 فیصد بنتا ہے جبکہ سندھ نے اس مرحلے کیلیے فصل کی کاشت کیلیے 16 لاکھ ایکڑ زمین مختص کی تھی تاہم وہ 14 لاکھ ایکڑ رقبے پر فصل کاشت کرنے میں کامیاب رہا جوکہ ہدف کا 88 فیصد بنتا ہے رپورٹ کے مطابق سال 2013-14 کیلیے کپاس کی گانٹھوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار متوقع ہے

تبصرے بند ہیں.