کیلیفورنیا : سعودی شہزادی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سعودی شہزادی میشائل الائبان کوانسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ شہزادی میشائل الائبان کیلفورنیا میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہ رہی تھی جہاں پولیس نے انہیں ان کے گھر پر چھاپہ مارکر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا استغاثہ کاکہنا ہے کہ شہزادی نے ایک30 سالہ کینیائی خاتون کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ جبکہ وہ اس سے کئی کئی گھنٹے بطورملازمہ کام بھی لیتی تھی استغاثہ کا مزیدکہنا ہے کہ خاتون نے ایک دن بس میں سفرکے دوران ایک ساتھ سفرکرنے والی خاتون کو بتایاکہ شہزادی میشائل نے کینیا سے اسے کرایے پرحاصل کیااور اسے سعودی عرب لایاگیا جہاں اس کا پاسپورٹ اس سے لے لیاگیا اور پہلے اسے سعودی عرب میں رکھاگیا بعد میں شہزادی اسے یہاں کیلفورنیالے آئی ہے کینیائی خاتون کیساتھ سفرکرنے والی خاتون نے پولیس سے رابطہ کرکے یہ ساری تفصیلات انہیں بتائیں جس کے بعد شہزادی کوگرفتارکیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.