سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کےنوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما کے وکیل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکرجواب جمع کرادیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا جواب مسترد کردیا۔
اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے موکل اور دیگر پر فردجرم عائد کرنے جارہا ہے، الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو فرد جرم عائد کرنے جارہا ہے۔
عدالت نے اسد عمر کے وکیل کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلے تک الیکشن کمیشن کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے، بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.