پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔کراسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی تھی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں دو وکٹیں جلد گرنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوئی تاہم کپتان بابراعظم اور شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے 42 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 34 رنز بنائے۔دیگر بلےبازوں میں اوپنر محمد رضوان 4، محمد نواز 16 اور شان مسعود 0 پر آؤٹ ہوئے جبکہ کیوی بالرز کی جانب سے بلیئر ٹیکنر نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کیوی ٹیم کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے ڈیون کانوے 36، کپتان کین ولیمسن 31 اور چیممین 36 رنز بناکر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 11، گلین فلپ 18، جمی نیشم 5، ایش سودھی 2 جبکہ مچل پریسویل کو ئی رن نہ بناسکے تھے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم جونئیر اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ دھانی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔دوسری جانب قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ قومی فاسٹ بولرز محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.