بھارتی میڈیا کےمطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) ممبئی زون نے نہاوا شوا پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیب کی پیٹیوں میں چھپی کوکین پکڑی۔
رپورٹس کے مطابق سیب کےڈبوں میں کوکین کی 50 اینٹیں موجود تھیں جن کا وزن 50 کلو سے زائد تھا جب کہ کوکین کی مالیت 502 کروڑ سے زیادہ ہے۔
Maharashtra | 50 bricks made of 50.23 kgs of cocaine, valued at Rs 502 cr in illicit market, seized by DRI Mumbai Zonal Unit from a container carrying pears&green apples, imported from South Africa. It was intercepted at Nhava Sheva port on Oct 6. Importer arrested under NDPS Act pic.twitter.com/k46lYcvl8l
— ANI (@ANI) October 8, 2022
ڈی آر آئی ممبئی کا کہنا ہےکہ سیب کے ڈبوں میں کوکین جنوبی افریقا سے برآمد کی جارہی تھی جسے انٹیلی جنس رپورٹ پر پکڑا گیا جس میں کوکین اینٹوں کی صورت میں موجود تھی اور ہر اینٹ کا وزن تقریباً ایک کلو تھا۔
ڈی آرآئی کے مطابق کوکین اسی امپورٹر کے نام سے بھیجی جارہی تھی جسے حال ہی میں کینو میں 9 کلو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ماضی قریب میں پکڑی جانے والی یہ اسمگلنگ کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
تبصرے بند ہیں.