روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاروں نے حصص فروخت کرنے کو ترجح دی۔انٹر بینک میں ڈالر دو روپے 2 پیسے کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا گیارہ کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 19 روپے 79 پیسے سستا ہو چکا ہے، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2572 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 223 روپے پر فروخت ہوا، اوپن مارکیٹ میں یور ایک روپیہ کمی کے بعد 222 روپے جبکہ پاونڈ 5 روپے کمی کے بعد 253 روپے پرفروخت ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے لانے کا بیان اور بینکوں کے خلاف انکوائری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، اختتام پر مارکیٹ 75 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
تبصرے بند ہیں.