میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے دہلی کمیشن برائے خواتین میں یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارت میں 11 سالہ اسکول طالبہ کو اس کے سینئر کلاس کے دو طالب علموں نے مبینہ طور پر اسکول کے باتھ رومم میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد حکام نے واقعے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی میں سرکاری اسکول کی طالبہ باتھ روم جارہی تھی کہ اس دوران اسکول کے دو لڑکوں نے اسے راستے میں ہی پکڑ لیا اور باتھ روم میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکوں سے معافیاں بھی مانگیں لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور دروازہ لاک کرکے زیادتی کی۔
دہلی کمیشن برائے خواتین نے واقعے پر پردہ ڈالنے پر اسکول انتظامیہ کو بھی قصور قرار دیا اور کہا کہ لڑکی نے اساتذہ کو اس بارے میں بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں کو اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔
کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دارالحکومت میں اب بچیوں کے لیے اسکول بھی محفوظ نہیں ہیں۔
دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ لڑکی نے اس واقعے کی اطلاع نہیں دی البتہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.